کمیونٹی کی شمولیت کا نیٹ ورک

10.5 ملین لوگ آرتھرائیٹس یعنی گٹھیا کی تکلیف کے ساتھ رہ رہے ہیں، اور آپ کی مدد سے، ہم ان لوگوں تک پہنچ سکتے ہیں جنہیں ہماری مدد کی ضرورت ہے۔ ہمارا کمیونٹی انوالومنٹ نیٹ ورک ان تنظیموں کا ایک نیٹ ورک ہے جو ہمارے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ہمارے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں- جو گٹھیا یعنی جوڑوں کے درد سے پاک مستقبل ہے۔

ہم اس حوالے سے مختلف تجربات والے تمام پس منظر کے لوگوں کا خیرمقدم اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ سب کو خوش آمدید کہا جاتا ہے۔ ایک رکن کے طور پر آپ درج ذیل کی توقع کر سکتے ہیں:

  • ہماری امدادی خدمات تک رسائی، جیسے ہیلپ لائن، آن لائن کمیونٹی اور جسمانی سرگرمی کے وسائل
  • عملے، رضاکاروں اور ان لوگوں جو آپ کی تنظیم تک رسائی حاصل کرتے ہیں، کے لیے سہ ماہی آن لائن سیشن۔

ہماری تنظیم میں، ہم سمجھتے ہیں کہ درج ذیل لوگوں کو کم مواقع میسر ہیں اور ہم ان گروپوں کے ساتھ کام کرنے والوں کو ہمارے ساتھ شامل ہونے کی ترغیب دیتے ہیں:

  • طویل مدتی صحت کے مسائل میں مبتلا افراد
  • ثقافتی طور پر متنوع آبادیاں (ڈائیورس کمیونٹیز)
  • معذوری کے مسائل کے حوالے سے امدادی تنظیمیں
  • نچلی سطح کے سماجی و اقتصادی گروہوں کے لوگ

ہم حقیقی طور پر آرتھرائیٹس (گٹھیا) والے لوگوں سے ہمدردی رکھتے ہیں، اور وہ ہمارے ہر کام کا مرکزی حصہ ہیں۔ ہم ہر ایک کے تجربات، مشکلات اور ضروریات کو سمجھنے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ لوگوں کو گٹھیا کے ساتھ اچھی طرح سے زندگی گزارنے کے لیے بہترین مدد، مشورہ، معلومات اور اقدامات کے بارے میں آگاہی حاصل ہو۔ ہم پسند کریں گے کہ آپ کی تنظیم ہمارے کمیونٹی انوالومنٹ نیٹ ورک میں شامل ہو۔

ہمارے کمیونٹی نیٹ ورک میں شرکت کیجئے

 

United, Compassionate, Inclusive and Brave